غزہ کے واحد بجلی گھر کا ایندھن ختم،مکمل بلیک آئوٹ

13 اکتوبر ، 2023

غزہ( نیوز ڈیسک) اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی کے بعد غزہ کے واحد بجلی گھر کا ایندھن ختم ہو گیا، جس کے باعث غزہ میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد غزہ کی پٹی میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوچکی ہے، غزہ میں بجلی کے واحد پاور اسٹیشن نے بھی کام کرنا بند کر دیا ہے۔اسرائیل نے پیر سے غزہ میں بجلی، ایندھن، خوراک اور پانی کی فراہمی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے شہری اس وقت شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں۔