بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے،ترجمان اسرائیلی فوج

13 اکتوبر ، 2023

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم یہ نقصان ہمیں نہیں روکے گا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی میں شدت آئے گی۔3 لاکھ ریزرو فوج غزہ کی سرحد پر بھجوا دی گئی ہے، لڑائی میں شدت آنے کے بعد بھی اسرائیل کی حمایت جاری رہنے کی امید ہے۔