شاہد تنویر بٹ لیبر کے پلیٹ فارم سے اوسلو کونسل کے رکن منتخب

13 اکتوبر ، 2023

اوسلو (ناصر اکبر) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے شاہد تنویر بٹ لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن میں النابی ڈیل سےسٹی کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔ اوسلو سٹی کونسل کے رکن منتخب ہونے پر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت عزیزو اوقارب اور نارویجن کمیونٹی کی طرف سے ممبرسٹی کونسل بننے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہد تنویر بٹ نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دے کرکامیاب بنایا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔