حماس کے ساتھ جنگ اسرائیل کو اربوں ڈالر مہنگی پڑےگی

13 اکتوبر ، 2023

تل ابیب( نیوز ڈیسک) حماس کے ساتھ جنگ اسرائیل کو اربوں ڈالر مہنگی پڑ جائے گی، اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اسرائیلی بینک نے خبردار کر دیا۔اسرائیل کے ہاپولیم بینک نے حماس کے ساتھ اسرائیل کے جنگی اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 6ارب 80کروڑ ڈالر لگایا ہے بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ابھی جنگ کی مدت کا تعین کرنا مشکل ہے، جنگی صورتحال کے اگلے برس اسرائیلی بجٹ کا خسارہ 1.5فیصد پر پہنچ جائے گا۔آئی ایم ایف نے بھی اسرائیل فلسطین کشیدگی سے عالمی معیشت غیریقینی کی طرف جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔