فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی کل نکالی جائے گی

13 اکتوبر ، 2023

گریٹر مانچسٹر/بولٹن (ابرار حسین ) سٹاپ دی وار تنظیم کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی طرح برطانیہ کے سب سے بڑے ٹاؤن بولٹن میں نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجتی کے حوالے سے احتجاجی ریلی ہفتہ 14 اکتوبر کو نکالی جائے گی۔ ریلی 2 بجے ین پارک سے شروع ہو گی جو بولٹن کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ٹاؤن ہال وکٹوریہ سکوائر پر پہنچے گی جہاں پُرامن مظاہرہ کیا جائے گا احتجاجی ریلی میں بولٹن کے علاوہ نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔