برمنگھم (پ ر) نبی اکرم ﷺ سے محبت ایما ن کا جزوِ لازم ہے۔مسلم امہ کو اتحاد و اتفاق سے ہمکنار کرنے کیلئے حضور ﷺ کی تعلیما ت پرلازمی طور عمل کرنا ہو گا مسلمان اگر اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی محبتوں اور چاہتوں کامرکز و محور رسالتِ مآب ﷺکو بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلامک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا ’’ صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ نے جو نہی نبی اکرم ﷺ سے محبت کا دعویٰ کیا انہیں آزما ئشوں کی بھٹی سے گذرنا پڑا ،وہ حضور ﷺ کے ایسے جا نثار تھے جنہوں نے غلبہ حق کی جدوجہد میں قدم قدم پر نبی اکرم ﷺ کا ساتھ دیا ،ان کی ایک بڑی تعداد نے حضور ﷺ کے قدموں میں جا ن دے کر فدویت ، جان نثاری اور جان سپاری کی عظیم تاریخ رقم کی جس کی روشنی سے قافلہ حق ہمیشہ فیضیاب ہوتا رہے گا ۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے کہا کہ ’’ضرورت اس امر کی ہے کہ محبتِ رسول ﷺکے ساتھ ساتھ اتباعِ رسولﷺ کے پیغام کو بھی عام کیا جا ئے، آج سیرتِ طیبہﷺ کے جلوس ، جلسے اور پروگرامزظاہری شان و شوکت کا ذریعہ تو بنتے جا رہے ہیں لیکن ان میں اطاعت رسول پر بہت کم زور دیا جا رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ مسلما نوں کی اکثریت سنت رسولﷺ سے دور ہو تی جا رہی ہے،انہوں نے علما و مشائخ سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے تمام پروگرواموں میں محبتِ رسولﷺ کے ساتھ ساتھ اتباعِ رسولﷺ کی ترغیب دیں تا کہ نبی اکرم ﷺ سے سچی محبت رکھنے والے افراد کے اندر عمل کا جذبہ بھی پیدا ہو۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...