کچے کے علاقے میں ڈاکو راج سراسر اسٹیٹ اتھارٹی کو چیلنج کرنے اور ریاست کے اندرریاست قائم کرنے کے مترادف ہے۔شہری تو کجا قانون کے رکھوالے اور محافظ بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں۔ بدھ کے روز شکار پور کےکچے میں واقع کوٹ شاہو تھانے پر 30سے زائد ڈاکوئوں نے دھاوا بول کر ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم کو اغوا کرلیا۔دوموٹرسائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ان ڈاکوئوں کا تعلق بدھانی جتوئی گینگ سے ہے جس نے 2022میں بھی بالائی سندھ میں اسی طرح تقریباً ایک درجن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا۔ حکومت نے اس گینگ کے سربراہ مہر بدھانی جتوئی کو پکڑنے پر 50لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔ چند روز قبل سکھر کے ایک ہسپتال سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ بدھانی جتوئی کی رہائی کے لئے پولیس پر دبائو ڈالنے کے لئے ڈاکوئوں نے جوابی اقدام کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا ہے۔کچے کے علاقے میں کئی دہائیوں سے ڈاکو راج قائم ہے۔ چھوٹو گینگ کی دہشت ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک جاری رہی۔ اس وقت بھی نواب جاگرانی، خادم بھیو، سندرانی، بدھانی، انڈھیڑ لونڈ، دولائی، شر اور سکھانی گینگ سرگرم ہیں۔ 1990ءکی دہائی سے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مقابلوں میں کئی پولیس افسر اور اہلکار بھی جان سے گئے اور کچھ علاقوں سے ڈاکوئوں کا خاتمہ بھی ہوا۔ ان آپریشنز کے باوجود تاحال ڈاکوئوں کا مکمل صفایا ہوسکا نہ ہی علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ سندھ کی سابق حکومت نے تمام فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لئے 2ارب 79 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔ حال ہی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ اس ضمن میں یہ سوال بہر حال لائق توجہ ہے کہ کچے کے علاقے میں حکومتی رٹ کب قائم ہوگی؟
سب کو بے امتیاز و بے تفریقحق برابر ہے پینے کھانے کا ایک تو کشمکش ہے پانی کیدوسرا مسئلہ ہے دانے کا
کراچی شہر کی کہانی ناگزیر طور پر ان اداروں سے جڑی ہے جو شہر کی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہر کو...
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایران کے مسلمان، دنیا بھر کے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر روزہ...
16 دسمبر 2014 کو جب پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہوا تو اس وقت مسلم لیگ کے قائد اور وزیر اعظم میاں نواز شریف...
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچ قوم باوقار، محسن، مہذب، مہمان نواز، بہادر، جفاکش اور انتہائی محب وطن ہے اور...
یہ احسان فراموشی کی بحث تھی۔ بحث کا آغاز کالج کے دو طلبہ کے درمیان ہوا ۔ دونوں کلاس فیلوز بھی...
ہوجمالو ……مبشر علی زیدیآپ بی جمالو قسم کے انسان ہیں،ملازمت کیلئے انٹرویو کرنیوالے ڈائریکٹر صاحب...
قدرت نے کائنات میں علت و معلول کے قوانین رائج کر کے انسان کو سامنے بچھے خیر و شر کے راستوں میں سے انتخاب کا...