اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر مقدمہ باجوہ کو بچانے کیلئے گھڑا گیا، غداری تو میرے ساتھ ہوئی ، جیل کے حالات سے ایڈجسٹ،قرآن پاک کا مطالعہ جاری ،ایمان مضبوط ہوا،سیاسی زندگی کاجائزہ لینےکاموقع ملا،شروع میں جیل میں مشکلات دیکھیں ، اب ایڈجسٹ ہو گیا ہوں ، اب جس مرضی قید میں رکھا جائے اور جو بھی شرائط عائد کی جائیں حقیقی آزادی ، قانون کی حکمرانی اور پاکستان کے آئین کی بالادستی کی جدوجہد ، آزاد اور خود مختار انتخابات کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے اپنی فیملی کے ذریعے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جب وہ اٹک جیل میں غیر قانونی طور پر قید تھے تو پہلے چند دن خاصے مشکل تھے۔ ان کو بستر فراہم نہیں کیا گیا اور فرش پر سونا پڑا تھا ، جہاں کیڑے مکوڑے اور مچھر تھے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ جیل کے حالات کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں اور ایڈجسٹ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرعمران خان کی فیملی کی جانب سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس افطار سے نصف گھنٹہ قبل ختم ہو گیا ، اجلاس کے اختتام پر سپیکر...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8روپے فی یونٹ کمی کرنے...
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم...
اسلام آباد پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات صرف فروری کے مہینے میں 305 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی...
بنوں ، چارسدہ محکمہ انسداد دہشتگردی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آ باد سبارڈی نیٹ جو ڈیشری سروس ٹر یبونل کی تشکیل نو کردی...