اسلام آباد( رپورٹ، تنویر ہاشمی ) پاکستان اور چین کے مابین بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ریلویز کے ایم ایل ون منصوبے سمیت 15سے زائد منصوبوں کے ایم او یو پر دستخط ہونگے،17، 18اکتوبرکوچین میں بی آرآئی فورم کے موقع پردونوں ملکوں کے درمیان ایم اویوزپردستخط ہونگے ، ذرائع کے مطابق 17اور 18اکتوبرکو چین کے دارلحکومت میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ اینشٹو فورم کا انعقاد ہوگا جس میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ خصوصی دعوت پر شرکت کر ینگے فورم کے موقع پر پاکستان اور چین سی پیک کےد وسرے مرحلے میں بڑا بریک تھرو کرینگے11انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جائینگےمختلف وزارتوں اور چینی سفارتخانے نے ان منصوبوں کے ورکنگ پیپر پر کام مکمل کر لیا ہے، علاوہ ازیں چین کے صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملاقات کرینگے اور سی پیک کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی اعلان کئے جائینگے سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا سب سے اولین اور اہم منصوبہ ہے جو چین اور پاکستان کے مابین 10سال قبل شروع ہوا منصوبے میں چین اب تک 30ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کر چکا ہے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ایم ایل ون اور تھاکو ٹ، صنعت ، توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو زیر غور لایاجائیگا اور معاہدوں پر دستخط ہونگے ، ایم ایل ون منصوبے کے تحت پاکستان کی 1733کلومیٹر ریلویز لائن کو کراچی سے پشاور تک اپ گریڈ کیا جائیگااور ٹرین کی رفتار کو 160کلومیٹر فی گھنٹہ لانے کیلئے نیا ٹریک بھی بچھایا جائیگا ، ریلویز کے متعدد پلوں کی تعمیر نو ہوگی حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ تعمیر کیا جائیگا ، منصوبے پر 6806ارب ڈالر تک لاگت متوقع ہے۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...