اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان میں غیرقانونی و اسمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے سے روا ں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 300ارب روپے کا نقصان متوقع ہے جو گزشتہ برس 242ارب روپے تھا ، غیر قانونی سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 63فیصد ہو گیا ہے جس میں 13فیصدسمگل شدہ سگریٹ کا ہے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق رواں برس فروری میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 200فیصد سے زائد اضافے سے سمگل شدہ اور غیر قانونی سگریٹ کی بھر مار ہو چکی ہے، حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے سمگلنگ اور غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کیخلا ف موثر کارروائی نہ ہونے سے کمپنیوں سے ٹیکس ریونیو میں متوقع اضافہ نہیں ہوسکے گا، سینئر بزنس ڈویلپمنٹ منیجر قاسم طار ق کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ مالی سال2023/24کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی بدولت چوری شدہ حکومتی ریونیو قانونی صنعت سے حاصل ہونیوالی مجموعی آمدنی سے تجاوز کر جائیگا، ایک رپورٹ کے مطابق آنیوالے کچھ عرصے میں قانونی تمباکو سیکٹر کے کاروبار سے 11 ارب سے زائد کے سگریٹ کم ہو جائینگے،محض جنوری سے جون2023کے دوران قانونی سیکٹر کے حجم میں 55فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی،قانونی سگریٹ پر اضافی ٹیکس سے غیر قانونی سیکٹر پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا، درآمد ی سگریٹوں پرایکسائز میں اضافے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑیگا۔
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نیودہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر 41 منٹ تک پاکستان...
لزبن/ استنبول صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے...
کراچی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش...
کراچیسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت مختلف چھ ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف سینیٹر...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...
اسلام آ باد ایک طرف ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کی افغانستان کےلیےچینی کی...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...