عدت کے دوران نکاح غیر شرعی نکاح کے زمرے میں آتا ہے، پراسیکیوٹر

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ عدت کے دوران نکاح غیرشرعی نکاح کے زمرے میں آتا ہے،سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل شیر افضل مروت سے دلائل طلب کر لئے۔