معیشت کے لئے سیاسی استحکام ضروری ،خوشحالی چاہتے ہیں تو نواز شریف کا استقبال کریں،شہباز شریف

13 اکتوبر ، 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، خوشحالی چاہتے ہیں تو نواز شریف کا استقبال کریں، تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلے گا،سیاست کی پروا نہیں کی ریاست کو بچایا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا، ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔