الیکشن ایکٹ میں ترمیم،تاحیات نااہلی ختم، میاں صاحب اب اہل ہیں،اعظم تارڑ

13 اکتوبر ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017ء ترمیم ہوا اس میں پانچ سال والی نااہلی بیان کردی گئی اور یہی آئین بھی کہتا ہے کہ جہاں پر آئین نہیں بتاتا وہاں پر پارلیمنٹ قانون سازی سے کرے گی۔ وہ chapter اوور ہے تاحیات نااہلی ختم ہوگئی میاں صاحب اس حوالے سے اب اہل ہیں اور دیگر لوگ بھی جنہیں تاحیات نااہل کیا گیا تھا۔ لینگویج آپ دیکھیں اس متعلقہ شق کی اس میں یہ ساری چیزیں ہیں۔ ابھی سپریم کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ دیا ہے انہوں نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی جو پاورز ہیں ان کو acknowledgeکیا۔ پارلیمان کو مضبوط کیا ہے اس فیصلے نے اور یہ بڑی خوش آئند بات ہے، اس سوال پر کہ سپریم کورٹ میں بہت سارے کیسز ہیں اور ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی آپ کے دور میں سوال اٹھتا رہا اور اجلاس نہیں بلایا گیا آپ کیا چاہیں گے کہ اجلاس بلایا جائے۔ دواس ہفتے ججز appoint ہونے ہیں آپ کی تجویز یا رائے کیا ہوگی؟ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم تو بطور بار کے نمائندوں کے بھی اور حکومت کی طرف سے تھے ابھی ہم پارلیمنٹ کا حصہ ہونے کے حوالے سے بھی سمجھتے ہیں۔ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے یہ جو عدلیہ میں خالی اسامیاں ہیں ان پر جلد از جلد تعیناتیاں ہونی چاہئیں۔ ناصرف سپریم کورٹ میں بلکہ لاہور ہائی کورٹ میں بہت ساری اسامیاں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیٹیں ہیں سندھ، پشاور میں یہ ساری پر ہونی چاہئیں تاکہ لوگوں کو انصاف ملے۔