عدت کے دوران نکاح غیرشرعی نکاح کے زمرے میں آتا ہے،پراسیکیوٹر

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل شیر افضل مروت سے دلائل طلب کر لئے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے غیرشرعی نکاح سے متعلق مختلف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے عدالت میں جمع کروائے اور کہاکہ دوران عدت کوئی خاتون نکاح کرے تو خاتون کی جانب سے قانون کی خلاف وزری ہے ، طلاق کے بعد عدت کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہے۔