20جولائی سے منجمدانتخابی فہرستیں25 اکتوبرتک غیر منجمد

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے لوگوں کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستیں، 20 جولائی 2023 کو منجمدکی گئی تھیں وہ 28 ستمبر سے25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد کر دی ہیں تا کہ تمام اہل افراد انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کرواسکیں لوگوں سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی3 کو یقینی بنائیں ۔