دنیا کے 500بااثرمسلمانوں کی فہرست جاری،جنرل عاصم منیر ،نواز اور عمران شامل

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کے 500بااثرمسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی، جنرل عاصم منیر، نواز شریف، عمران خان ،مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور الیاس قادری سمیت کئی پاکستانی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے 500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست میں خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیا۔ آرٹس اینڈ کلچر، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت تیرہ مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 500 با اثر مسلمانوں کے نام ہیں۔