لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، خوشحالی چاہتے ہیں تو نواز شریف کا استقبال کریں، تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلے گا، شہباز شریف نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کے دوران کہا کہ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ قوم کو موٹر ویز اور میٹرو بس کا تحفہ دیا۔ ملک میں نوازشریف کی زیر قیادت بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے۔ ہمارے خلاف کرپشن کے کیسز میں ایک دھیلہ ثابت نہیں ہوا، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ 16 ماہ کے دوران اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا، میں کہتا ہوں ہم نے ریاست کو بچایا ، سیاست کی پروا نہیں کی۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا، نوازشریف نے پاکستان کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے، ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں قومی اسمبلی حلقوں این اے 126اور این اے 130کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔ مریم نواز شریف نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی جبکہ ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ادھرنواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔لاہور سے قومی وصوبائی حلقوں سے مقامی رہنما ،سابق ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو مجموعی طور پر 1لاکھ سے زائد کارکنان لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر...
کراچیپرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی تدفین میں پاکستان کی...
اسلام آ باد نئےمالی سال 2ہزار پچیس، چھبیس کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام کےاگلےمرحلے کی...
لاہور،سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ...
اسلام آباد حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور...