لاہور،ساہیوال،فیصل آباد (نمائندہ خصوصی، نمائندگان جنگ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےپنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس کو 19سال بعد پٹرولنگ کیلئے313نئی گاڑیاں د یدیں ، وزیراعلی ٰنے گاڑیاں اور یونیفارم دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 04-2003 کے بعد پٹرولنگ پولیس کو صرف47گاڑیاں دی گئیں۔سال میں ہر جوان اور سینئر پولیس افسر کو 2یونیفارم دئیے جائیں گے، پولیس کے خدمت مراکز کام کررہے ہیں لیکن ہمیں تھانہ کلچر کو بھی تبدیل کرنا ہے۔تھانے میں عام آدمی کو انصاف دینا ہے۔پنجاب میں 750تھانوں کی اپ گریڈیشن کے لئے1ارب90 کروڑ روپے فنڈز ریلیز کررہے ہیں۔ لاہور جیسے شہر میں بھی کئی تھانوں کی اپنی عمارت نہیں ،سمن آباد تھانے کا دورہ کیا،وہاں انسان کا رہنا بھی محال ہے۔پولیس والے ایسے تھانوں میں بھی کام کررہے ہیں۔ پولیس عوام کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آ ئے اور انہیں انصاف د ے۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس کو مراعات دینے کے حوالے سے سمری وزیراعلی کو بھجوا رہے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے کہا دوران سروس وفات پانے والے جوانوں کے خاندانوں کے لئے 120کروڑ روپے جاری کئے گئے۔پولیس شہداء کی فیملیز کے لئے 80کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے علی الصبح مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور تزئین و آرائش کے حوالے سے نیئر علی دادا اورسیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں ، مزار پرحاضری دی اور دعا کی ، وزیر اعلی نے واں بھچراں کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے لوک گلوکار شرافت علی سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےحادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعلیٰ نے ساہیوا ل کا تفصیلی دورہ کیا ، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 180 بیڈ کا کارڈیالوجی سنٹر بنانے کا اعلان ٗ ساہیوال پاکپتن روڈ اور ساہیوال بائی پاس کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے بالترتیب 2ارب اور 40کروڑ مزید جاری کرنے اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ساہیوال بائی پاس منصوبے کی تکمیل کیلئے درکار مزید40کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ساہیوال پاکپتن روڈ کی کارپٹنگ مکمل کرنے کیلئے درکار 2ارب روپے فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پر غیر ملکی میڈیا کے وفد نے جڑانوالہ کا دورہ کیا ، وفد نے آرمی سالویشن چرچ، یوپی چرچ ودیگر متاثرہ گرجا گھروں اور عیسی نگری کا دورہ کیا اور متاثرین سے گفتگو کر کے ان کی بحالی کے بارے میں کئے گئے اقدامات بارے دریافت کیا۔
پشاورگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو صوبائی وزیر کے مساوی اختیارات دینے ،...
لاہور پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم کی گئی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کو انتظامی اور مالی طور پر بااختیار...
لاہور صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ اٹک کے 32کلومیٹر تک کے پھیلے ہوئے علاقے سے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بحث کچرے کو ٹھکانے لگانے کی اور ذکر اسلام آباد میں جنگلی سوروں کی بہتات کا،سیاسی...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سےاہم پیشرفت ہوئی ہے ، فریقین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا...
نئی دہلی بھارتی دفتر خارجہ نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نورالاسلام کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے سرحدوں پر بڑھتی...
اسلام آبادافغانستان میں سعودی عرب کا سفارتخانہ فعالیت کی طرف پیشرفت کر رہا ہے اور پیر کو افغانستان کے عبوری...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں 8نکاتی...