اسلام آباد( رپورٹ، تنویر ہاشمی ) پاکستان اور چین کے مابین بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ریلویز کے ایم ایل ون منصوبے سمیت 15سے زائد منصوبوں کے ایم او یو پر دستخط ہونگے ، ذرائع کے مطابق 17اور 18اکتوبرکو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو فورم کا انعقاد ہوگا جس میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ خصوصی دعوت پر شرکت کر ینگے فورم کے موقع پر پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بڑا بریک تھرو کرینگے۔ \11انفراسٹرکچر، توانائی اور دیگر منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جائینگے۔ مختلف وزارتوں اور چینی سفارتخانے نے ان منصوبوں کے ورکنگ پیپر پر کام مکمل کر لیا ہے، علاوہ ازیں چین کے صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملاقات کرینگے اور سی پیک کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی اعلان کئے جائینگے۔دوسرے مرحلے میں ایم ایل ون اور تھاکو ٹ، صنعت ، توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو زیر غور لایاجائیگا اور معاہدوں پر دستخط ہونگے۔منصوبے پر 6806ارب ڈالر تک لاگت متوقع ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں اور بی آر آئی فورم کے موقع پر منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے معاہدہ بہت بڑا بریک تھرو ہے کیونکہ یہ منصوبہ کافی عرصے سے التوامیں چلا آرہا تھا۔ وزارت منصوبہ بندی نے منصوبوں پر ایم او یو کیلئے دیگر متعلقہ وزارتوں اور چینی سفارتخانے کے ساتھ مل کر ورکنگ پیپر تیار کر لیے ہیں جن پر وزیراعظم کے دورے کے موقع پر بی آر آئی فورم میں دستخط ہونگے۔
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریٹس کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے سنٹرل...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ، سیکر ٹیریٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر اور...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صفحبرآمدات جنوری 2025 میں سال بہ سال 15.85 فیصد بڑھ کر 1.686 ارب ڈالر تک پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار، شہزاد اقبال...
اسلام آباد اندرون سندھ حیسکو اور سیپکو میں 80فیصد سے زیادہ لاسز والی کیٹیگری میں 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان، سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ اپوزیشن...
اسلام آباد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے وزیر خزانہ محمد...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے...