دنیا بھر میں یہودیوں کیخلاف نفرت عروج پر پہنچ گئی ، امریکی میڈیا

13 اکتوبر ، 2023

کراچی ( رفیق مانگٹ) اسرائیل، حماس تنازع میں دنیا بھر میں یہودیوں کے خلاف دشمنی اور نفرت عروج پر پہنچ گئی ۔دنیا بھر میں بہت سے یہودیوں کو خطرے کا سامنا ہے، وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے لندن تک، سینٹ لوئس سے سڈنی تک، یہودی کمیونٹیز نفرت اور تعصب سے دوچار ہے۔ امریکا میں ٹیلیگرام پر یہودی مخالف دھمکیاں ہفتے کے پہلے 18 گھنٹوں میں خطرناک حد تک 488 فیصد اضافہ ہوا۔چار دنوں میں برطانیہ میں یہودیوں کے خلاف واقعات میں 300 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں نے یہود مخالف آواز اختیار کر لی ہے۔اسرائیل نے امریکا میں نفرت انگیز جرائم میں 152 فیصد اضافہ کی رپورٹ کے مطابق ائیر کینیڈا کے پائلٹ کو اسرائیل مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا۔