عمران خان کو خود چیک کیا ،انکی ذہنی و جسمانی صحت بہت اچھی ہے، ذاتی معالج

13 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عثمان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ عمران خان کی ذہنی اور جسمانی صحت بہت اچھی ہے۔ ان سے مل کربہت خوشی ہوئی، مجھے ان کی صحت پہلے سے بہتر لگی۔