اسرائیل سے تعلقات عرب ممالک مخمصے کا شکار

13 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ سے حالیہ برسوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے عرب ممالک فلسطین کی شدت سے حامی عرب رائے عامہ کے ساتھ سفارت کاری میں توازن پیدا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لیکن جیسا کہ تجزیہ کاروں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طویل اور پرتشدد ردعمل کی پیش گوئی کی ہے، توقع کی جاتی ہے کہ ان قوموں کو درپیش صورتحال تیزی سے پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔