بشریٰ کی گرفتاری؟درخواست قبل از وقت قرار

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار دے کر نمٹا دی۔جمعرات کو توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری سے قبل آگاہ کئے جانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔