پاکستان قطر کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کیساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے، مہمان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔