ریکوڈک میں پاکستانی حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کیلئے شرائط کا مسودہ تیار

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ریکوڈک میںاپنے حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کے لئے شرائط کا مسودہ تیار کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ڈویژن سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے ساتھ مل کر ریکوڈک سونے اور تانبے کی کانوں میں وفاقی حکومت کے 25 فیصد حصص کی قیمت کا تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کے لیے فنانشل ایڈوائزر (مالیاتی مشیر) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر رہا ہے، تاکہ سرکاری حصص کو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کو فروخت کیا جا سکے۔