ورلڈکپ ،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دیدی

13 اکتوبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے بآسانی شکست دیدی۔ لکھنؤ کے رن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالےمیچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔312 رنز کے ہدف کے تعاقب میںآسٹریلیا کی پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔۔