ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے ملازمین کا 100فیصد الائونس بحال

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد( مہتاب حیدر) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یکم نومبر سے ہیڈ کوآرٹرز میں کام کرنے والے 17ویں گریڈ اور اس سے اوپر کے تمام ایف بی آر کے ارکان کے 100 فیصد ایگزیکٹو الائونس کو بحال کر دیا ہے ۔اعلیٰ ایگزیکٹو آفس سے اس سمری کی منظوری سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت یہ نقطہ نظر رکھتی ہے کہ فیلڈ فارمیشن افسران جو کہ ایف بی آر میں کام کرتے ہیں وہ ’ اپنا خیال ‘ خود رکھ سکتے ہیں اورانہیں اس وقت مزید کسی الائونس کی ضرورت نہیں ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ریٹائردافسر نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایف بی آرہیڈکوارٹر کے افسران کو الائونس دیاجائےگا۔ اور اب فیلڈ فارمیشن کے افسران کےلیے دوسرے مرحلے میں مستقبل میں یہ کسی بھی وقت کر دیاجائےگا۔