نواز شریف کی عمرہ ادائیگی روضہ رسول ؐپر بھی حاضری دینگے

13 اکتوبر ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پاکستان کی طرف قدم بڑھا دیئے۔ ملکی سیاست کروٹ لینے لگی۔ میاں نوازشریف کی لندن سےسعودی عرب آمد، عمرہ ادا کیا۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دیں گے۔ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،قائد ن لیگ نے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور اسٹاف کے کچھ ممبران نے بھی انکے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔