لاہور(نمائندہ خصوصی،خبرنگار)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی درندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ادا کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کے عوام ہر ظالم کے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے تھے ۔ مولانا حافظ محمد اشرف گجرنے بتایا کہ جے یو آئی لاہور کل پریس کلب کے سامنے تین بجے احتجاجی مظاہرہ کرے گی ،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان محمد تابش نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالے گی وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے اعلان کیا کہ آج فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ”یوم حمایت فلسطین“ کے طور پر منایا جائے گا۔ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی کال پر بعد نمازِ جمعہ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ داتا دربار سے نکالی جائے گی ۔
لاہوروزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت میٹرک ٹیک کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اب تک کے امور کا...
لاہورمرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے.سوشل...
لاہور لاہور میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سینٹی گریڈ اور کم سے...
لاہوراسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کا سدّباب وقت کی اہم ترین...
لاہور حکومت اور انتظامیہ کے دعوئوں کے برعکس اوپن مارکیٹوں میں مہنگائی پرقابو نہ پایاجاسکا،گراں فروشوں کے...
لاہور پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے فنانس سیکریٹری جواد رانا کے گھر پر پیپلزپارٹی رہنمائوں اور سینئرصحافیوں کے...
لاہور سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پرویز اقبال کی زیر صدارت ای آکشن کے حوالے سے ایک جلاس ہوا، جس میں پنجاب میں...
لاہور(خصوصی رپورٹر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے طالب علموں نے اٹلی میں جاری winter games 2025 میں اسپیشل...