پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کا فلسطین مارچ

13 اکتوبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام فلسطین مارچ ہوا۔ ناظم جامعہ عثمان کھٹانہ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے غیور طلبہ و طالبات فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات ابراہیم شاہد کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور ملازمین کی بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کی۔