امت مسلمہ کو فلسطین کے ساتھ کھڑ ا ہوناہوگا،مذہبی رہنماء

13 اکتوبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)تحریک اتحاد بین المسلمین کے زیر اہتمام الحمراء ہال میں بین المسالک سیرت النبی ؐ کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس کی صدارت چئیرمین تحریک اتحاد بین المسلمین مولانا محمد زبیر ورک نے کی۔کانفرنس میں مولانا انعام الحق، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالخبیر آزاد،مولانا عبدالوہاب روپڑی ،مولانا ابتسام الہی ظہیر ،مولانامحمدعاصم مخدوم، ودیگر نے خطاب کیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ آج وقت ہے کہ تمام امت مسلمہ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہو ۔