طلباء نے ایکدوسرے پرچھریاں چلادیں ،ایک ہلاک ،دوسرازخمی

13 اکتوبر ، 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شاہدرہ میں معمولی تلخ کلامی پر طلباء نے ایک دوسرے پر چھریاں چلا دیں ، ایک ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا ، نجی اکیڈمی میں طلبا ء میں جھگڑا طول پکڑ گیا اور ایک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کردیا ، وہاج مہدی دم توڑ گیا ذیشان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مطابق ملزم جلد گرفتارکرلیں گے۔