پولیس شہداء کے ورثاء کوطبی سہولتوں کی فراہمی ،ہسپتالوں کےساتھ ایم اویو ز

13 اکتوبر ، 2023

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سینکڑوں شہداء کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ہیں جس کے تحت ان ہسپتالوں میں پولیس شہداء کے اہل خانہ والدین ، اہلیہ اور بچوں کو بالکل فری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ تقریب میں میو ہسپتال ، جنرل ہسپتال ، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال ، جناح ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کیے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آج کا دن پنجاب پولیس کے 1607 شہدا کی اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں پولیس فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا ۔