سموگ سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کامختلف اقدامات کافیصلہ

13 اکتوبر ، 2023

لاہور(نسیم قریشی سے)سموگ سے نبٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے مختلف اقدامات کافیصلہ کیاہے، فصلوں کو جلانے، عمارتی ملبہ پھینکنے، بغیر کور کے ٹرالیز اور بغیر اجازت ڈمپنگ کرنے پر پابندی کیلئے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے کنٹریکٹرز ،بلڈرز اور ڈویلپرز کا بلڈنگ میٹریل اور مشینری کو بحق سرکار ضبط کرنے پر غور کیاجارہاہے۔ زیر تعمیر عمارتوں پر سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ، جنرل بس اسٹینڈ کی صفائی کو ون ٹائم اور سالانہ ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے ایم او یو کے تحت کیا جائیگا، ہرتعمیراتی پراجیکٹ ایریا میں ہر2گھنٹے کے بعد پانی کا چھڑکاو ہوگا ۔