توہین عدالت درخواست پرچئیرمین شیخ زاید ہسپتال لاہور ہائیکورٹ میں طلب

13 اکتوبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر وقار کو 4 نومبر کو طلب کر لیا،وکیل چیئرمین شیخ زید ہسپتال نے کہا کہ وزارت صحت سے منظوری کیلئے 3 ہفتوں کی مہلت درکار ہے۔