چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس،33ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

13 اکتوبر ، 2023

لاہور (خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ 33 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ان منصوبوں میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔