بس اڈوں کی بحالی کیلئے پلان تشکیل دینے کی ہدایت

13 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صوبہ بھر میں موجود بس اڈوں کی بحالی کے لیے چیف افسران جامع پلان تشکیل دیں ،انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف آفیسرز متعلقہ بس اڈوں کا وزٹ کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔