اسلام آباد(محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) نگران وزیراعظم نوارالحق کاکڑ نے سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے کردار پر تبصرہ آرائی کے بعد آئین کے بارے میں بھی سخن سازی شروع کردی ہے وہ خودنمائی کے شوق میں بسیارگوئی کے مرتکب ہو جاتے ہیں جس سے بعض ناگفتنی سوالات اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں وہ اپنے شجرعلمی میں ایسی گفتگو کر جاتے ہیں جو آرائشی تو ہوتی ہے لیکن اس میں وہ احتیاط جو ملک کے انتظامی سربراہ سے متقاضی ہوتی ہے اس سے تجاوز ہو جاتا ہے ان سے دریافت کیاگیا ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں ہموار میدان موجود ہے تو اس کاجواب دیتے ہوئے انہیں دوٹوک جواب دینا تھا کہ یہ موجود ہے یا نہیں اگر نہیں تو وہ اس کے لئے کوشش کریں گے ان کا یہ کہناکہ پاکستان ایک ترقی پذیر جمہوریت ہے جہاں آئینی انصرام موجود ہے یہاں عدالتی طریق کار کی اپنی اہمیت ہے اس پر ماضی میں بھی لوگ سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور آج بھی اٹھا رہے ہیں انہوں نے زائد ضرورت جملے ادا کرکے معاملے کو بلاوجہ متنازع بنانے کی راہ مہیا کی ہے۔ انوار کاکڑ قبل ازیں سینیٹ کے رکن تھے وہ اس حیثیت میں ایوان بالا کے دیگر ارکان کی طرح مختلف سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنمائوں سے ملاقات کرنے کے مواقع سے استفادہ کرتے رہے ہوں گے ۔ عام انتخابات کا خوش اسلوبی سے بندوبست کرنا ہے اس حیثیت میں ان کا رابطہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رہنا چاہئے یہ عجب معاملہ ہے کہ اسی رابطے کا فقدان ہے۔ انہوں نے اپنے علمی برتری کا سکہ جمانے کے لئے ضروری اور غیر ضروری گفتگو سے فرصت ہی نہیں ملتی وہ کیونکر ایسی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے ۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ حکومت پہلے...
لاہورآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان ، وزراء اعلیٰ سے مطالبہ ہے...
بگوٹا براعظم امریکا کے ملک کولمبیا میں باغیوں کی تنظیم نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد...
مظفرآباد 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قانون سازاسمبلی کے متوقع خصوصی اجلاس کے حوالے سے انتظامات کو...
لاہور بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ذرائع کے مطابق2 بینک چیکس باؤنس...
کولکتہ بھارتی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو گزشتہ روزعمر قید کی سزا سنائی گئی،اس جرم نے...
لاہور اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کیس میں گواہان کو...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیس میں رجسٹرار آفس کو سید اقتدار حیدر کے...