ریلوے کا موسم سرما کاٹائم ٹیبل 15اکتوبرسے نافذ العمل ہوگا

13 اکتوبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان ریلوے نے موسم سرما کاٹائم ٹیبل جاری کر دیاہے جو کہ 15اکتوبر2023 سے نافذ العمل ہوگا۔نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق پاکستان ٹرین کو خیر پور ریلوے اسٹیشن پر نیا سٹاپ دیا گیا، علامہ اقبال ٹرین(9Up/10Dn) کا لودھراں ریلوے اسٹیشن اور قراقرم ٹرین کا ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ مستقل کر دیا گیا ہے۔