آئینی ترمیم کے بعدنواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں،راناثنااللہ

13 اکتوبر ، 2023

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 کی ترمیم کے بعد نااہلی پانچ سال ہے،جس کی روح سے میاں نواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے،ان کے غیر ملکیوں کے ساتھ روابط کے ثبوت موجود ہیں،وہ ثبوت سامنے آ گئے تو قوم دنگ رہ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے استقبال کے حوالہ سے منعقدہ فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔