مبینہ آڈیو لیک کیس ، علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) پراسیکیوشن نے مبینہ آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کے حوالے سے 342 کا سوالنامہ جمع کرا دیا۔ عدالت نے حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔ آئندہ سماعت 11 نومبر کو ہو گی۔ جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سہیل شیخ کی عدالت میں علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، وکیل صفائی ایمل مندوخیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی۔ عدالت نے ا نہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔