مریدوالہ،زہریلی گولیاں کھانے والےشوہر کے بعد بیوی بھی چل بسی

13 اکتوبر ، 2023

مریدوالہ (نا مہ نگار )مریدوالہ میںغربت کے باعث زہریلی گولیاں کھانے والے میاں کے بعد بیوی بھی چل بسی ۔ ظفر چوک میں2روز پہلےمیاں بیوی 20سالہ عمیر اور 19 سالہ سعدیہ نے غربت سے تنگ آکرزہریلی گولیاں کھا لیں تھیں ،عمیر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ سعدیہ زیر علاج تھی جو گزشتہ روز دم توڑ گئی۔