بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اختلافات دبانے کیلئے وحشیانہ اقدامات کررہا ہے، حریت کانفرنس

13 اکتوبر ، 2023

سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اختلافات کو وحشیانہ اقدامات کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، غلام نبی سمجھی، جنید الاسلام، محمد یاسین عطائی، مولانا مصعب ندوی اور محمد رمضان نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں دو نوجوانوں کے ایک جعلی مقابلے میں قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جیسی بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیاں چھاپوں کی آڑ میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔