سندھ ہائیکورٹ،سپر ہائی وے سے ملانے والا لنک روڈ کھولنے کا حکم

13 اکتوبر ، 2023

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والا لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز سڑک بحال کریں۔