عراق اور پاکستان میں معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عارف علوی

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عراق اور پاکستان کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب و ثقافت اور مختلف امور پر یکساں مقف رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر محمد ذیشان احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔