اینٹی عمران سیاسی قوتیں وطن واپسی پر نواز شریف کی قانونی پوزیشن کی منتظر،بلاول کالاہور میں قیام کا امکان

13 اکتوبر ، 2023

اوکاڑہ(وارث حیدری)اینٹی عمران سیاسی قوتیں مستقبل کی سیاسی و انتخابی حکمت عملی کے لئے وطن واپسی پر نواز شریف کی قانونی پوزیشن کی منتظر،بلاول کا نواز شریف کی آمد تک لاہور میں قیام کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف جہاں پر نواز شریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی پر ان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہاں پر وہ عمران خان کی مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ بھی مکمل رابطے میں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی ریلیف مل جاتا ہے تو پھر ایک بڑی سیاسی سرگرمی کے طور پر سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی بیٹھک ہو سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ21اکتوبر تک لاہور میں قیام کر سکتے ہیں۔