نواز شریف کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا ،رہنما مسلم لیگ( ن)

13 اکتوبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ہاؤس میں یومِ سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے ہر دور حکمرانی میں ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لیے گرانقدد خدمات سر انجام دیں ،سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا کہ نواز شریف سمیت پوری مسلم لیگ (ن) اور ان کے اہلِ خانہ نے 12 اکتوبر کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ، اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی ، علی اکبر گجر ، غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ ، خواجہ طارق نذیر ، ناصر الدین محمود ، عصمت انور محسود اور م مہناز اختر نے بھی خطاب کیا ۔