غزہ کیلئے انسانی امداد کی پہلی کھیپ اردن سے مصر کےشہر سینائی پہنچ گئی

13 اکتوبر ، 2023

قاہرہ (اے ایف پی)مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ نےگزشتہ روز رپورٹ کیا کہ انسانی امداد کی پہلی کھیپ اردن سے مصر کےشہر سینائی پہنچ گئی، جسے غزہ پہنچایا جائے گا۔ مصر کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ غزہ جانے والی رفح بارڈر کراسنگ سے 50 کلومیٹر (30 میل) دور العریش ہوائی اڈے کومصری حکام نے مختلف جماعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بین الاقوامی انسانی امداد وصول کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔یہ فوری طور پر واضح نہیں کہ غزہ میں امداد کب پہنچے گی،غزہ میں داخل ہونے کا واحد مقام جو اسرائیل کے کنٹرول میں نہیں ہے رفح بارڈر کراسنگ پر تین اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اس کو بند کردیا گیا ہے۔