سویڈن میں پہلی بار 2020 میں قرآن کی بیحرمتی کرنیوالا شخص مجرم قرار

13 اکتوبر ، 2023

اسٹاک ہوم (اے ایف پی)سویڈن کی ایک عدالت نے ایک شخص کو 2020 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعے نسلی منافرت کو ہوا دینے کا مجرم قرار دیا ہے، سویڈن کے عدالتی نظام نے پہلی بار اسلام کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ چلایا۔ سویڈش حکومت نے بے حرمتی کی مذمت کی لیکن ہربار ملک کے وسیع آزادی اظہار کے قوانین کو برقرار رکھا۔وسطی سویڈن میں لنکوپنگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے 27 سالہ شخص کو نسلی گروہ کے خلاف اشتعال پیدا کرنےکا مجرم پایا،عدالت نے کہا کہ اس اقدام نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔