وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کینسر سے متعلق آگاہی اور شفایابی کیلئے عزم کا اعادہ

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کینسر سے متعلق آگاہی اور شفایابی کیلئے ملک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ فخر کے ساتھ پنک ربن پہن کر آئیے، کینسر سے متعلق آگاہی اور شفایابی کی طرف قدم بڑھانے کیلئے متحد ہو جائیں۔